دنیا کی سب سے کم عمر نوبیل انعام یافتہ پاکستان کی ملالہ یوسفزئی نے رواں سال 2021ء کے لیے امن کا نوبیل انعام اپنے نام کرنے والے صحافیوں کیلئے مبارکباد کا پیغام شیئر کیا ہے۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نوبیل پرائز کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے رواں سال امن کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر اپنے نام کرنے والی فلپائن کی صحافی ماریا رسا اور روس کے صحافی دیمتری موراتوف کو مبارکباد دی۔
ملالہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’نوبیل کمیٹی آزادی اظہار کے تحفظ اور آزاد صحافت کے فروغ کے لیے ان کے کام کو تسلیم کرتی ہے، ہمیں آزادانہ طور پر بولنے ، رہنماؤں کو چیلنج کرنے اور سماجی نظام کو بہتر بنانے کے اپنے حق کے لیے لڑتے رہنا چاہیے۔‘
خیال رہے کہ امن انعام ماریا رسا اور دیمتری موراتوف کو آزادی اظہار رائےکے تحفظ کے لیے کی گئی کوششوں پر دیاگیا ہے۔
Comments are closed.