hookup que significa best site to hookup with older woman burley bike hookup 80 hookup hookup Mount Ephraim curvy hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جے یو آئی ف کی جام کمال سے حمایت کرنے سے معذرت

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف نے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی حمایت کی درخواست پر ان سے معذرت کر لی۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا حیدری نے جواب دیا کہ پانی سر سے گزر چکا ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمٰن کو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جے یو آئی بلوچستان اور پارلیمانی پارٹی کے فیصلے درست ہیں۔

اپوزیشن اتحاد( پی ڈی ایم ) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جو تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف نہیں اُٹھے گا وہ ملک اور قوم کا خیر خواہ نہیں ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے مولانا فضل الرحمٰن سے کہا کہ 3 سال تک وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے غیر جمہوری رویہ اپنایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.