بھارت میں ایک انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی کی انتظامیہ نے اپنے ملازمین کے وقت پر چھٹی کرکے چلے جانے کے ڈر سے گیٹ پر تالا لگادیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ معاملہ اس وقت پیش آیا جب کمپنی منیجر نے دروازے کو زنجیر سے بند کرنے کا حکم دیا تاکہ کوئی بھی اجازت کے بغیر باہر نہ جاسکے۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی زیرگردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کمپنی کے سیکیورٹی حکام زنجیر لپیٹ کر دروازے کو تالا لگا رہے ہیں۔
ویڈیو میں اس سیکیورٹی گارڈ کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ یہ کام انوراگ سر کے کہنے پر کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بعد میں انوراگ کی شناخت کمپنی منیجر کے نام سے ہوئی جو اپنی اجازت کے بغیر ملازمین کو باہر نہیں جانے دینا چاہتا تھا۔
کمپنی نے اس واقعے پر بیان جاری کرتے ہوئے اسے کام میں بےضابطگی قرار دے کر معذرت بھی کی۔
کمپنی ترجمان نے کہا کہ مذکورہ واقعہ غیر ارادی طور پر پیش آیا اور اس حوالے سے ہونے والی پریشانی پر معذرت کرتے ہیں۔
Comments are closed.