پیر 15ذیقعد 1444ھ 5؍جون2023ء

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 3 سالہ فلسطینی بچہ شہید

فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جارحیت نہ رُک نہ سکی، مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 سالہ فلسطینی بچہ شہید ہوگیا۔

فلسطینی حکام کے مطابق محمد التمیمی یکم جون کو اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج دم توڑ گیا۔

واقعے پر فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں سے متعلق اسرائیلی تحقیقات پر اعتبار نہیں، فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق رواں برس مغربی کنارے اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک 158 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.