جمعہ21؍جمادی الاول 1444ھ 16؍دسمبر 2022ء

ملائیشیا :کیمپنگ سائٹ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی، 9 افراد ہلاک

ملائیشیا کی ریاست سلنگورمیں کیمپنگ سائٹ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ7 زخمی ہوگئے۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور کے مضافات میں ایک ریزورٹ کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ پیش آیا ہے،جس کی زد میں 90 افراد آئے ہیں جبکہ400 افراد پر مشتمل سرچ اور ریسکیو اہلکاروں کی ٹیم حادثے کے مقام پر لاپتہ افراد کی تلاش کررہی ہے۔

حکام کے  مطابق ہلاک ہونے والے تمام ملائیشین شہری ہیں جن میں ایک 5 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.