بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللّٰہ، اُن کے والد فاروق عبداللّٰہ اور خاندان کے دیگر افراد کو گھر میں نظر بند کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمر عبداللّٰہ نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ اگست 2019ء کے بعد یہ نیا جموں و کشمیر ہے۔
عمرعبداللّٰہ نے مزید لکھا کہ انھیں بغیر کسی وضاحت کے گھر میں نظر بند کیا گیا ہے اور یہ بہت خراب صورتحال ہے۔
انہوں نے لکھا کہ بھارتی حکام نے انکے والد اور انہیں گھر میں نظر بند کیا جبکہ انکی بہن کو بھی فیملی سمیت نظر بند کیا گیا ہے۔
عمر عبداللّٰہ نے اپنی رہائش گاہ کے باہر کھڑی بھارتی فورسز کی گاڑیوں کی تصویریں بھی شیئر کیں۔
Comments are closed.