مقبوضہ کشمیر میں جموں ایئر فورس اسٹیشن پر ہوئے دو دھماکوں میں ایئر فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جموں ایئرفورس اسٹیشن کے ٹیکنیکل ایریا میں گزشتہ رات 5 منٹ کے وقفے سے کم شدت کے دو دھماکے ہوئے،بھارتی فضائیہ کے مطابق ایک دھماکے میں عمارت کی چھت کو نقصان پہنچا جبکہ دوسرا دھماکا کھلی جگہ پر ہوا۔
دھماکوں کے بعد جموں ایئرفورس اسٹیشن اور دیگر اہم ترین تنصیبات کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ دھماکوں میں ڈرون استعمال ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
Comments are closed.