مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، مزید 2 نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بھارتی فوج نے سری نگر کے ضلع کپواڑہ میں 2 کشمیری نوجوانو ں کو شہید کر دیا ہے۔
کے ایم ایس کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قابض بھارتی فوج نے جعلی سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں قابض بھارتی فوج کا آپریشن آج پانچویں روز بھی جاری ہے۔
Comments are closed.