پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں دو کشمیری نوجوانوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی قابض فوج نے جعلی مقابلے میں ایک بے گناہ کشمیری کو شہید کیا۔
انھوں نے کہا کہ بانڈی پورہ میں ایک اور واقعے میں زیرِ حراست نوجوان کو ماورائے عدالت شہید کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری نوجوان کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ 2021 میں اب تک 100 سے زائد کشمیری بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں۔
انھوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھارت کا محاسبہ کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حراستی اموات، ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی تفتیش بین الاقوامی کمیشن آف انکوائری کے ذریعے کی جائے۔
Comments are closed.