بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن کی بڑی جماعتوں کا ووٹنگ مشین کو تسلیم کرنے سے انکار

اپوزیشن کی دوبڑی جماعتوں نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین الیکشن کمیشن کی سفارشات کے مطابق بنائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ مشین جلد ہی کابینہ، اپوزیشن، ارکان پارلیمنٹ اور میڈیا کے ساتھ رکھیں گے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں حکومتی ارکان آمنے سامنے آگئے،اجلاس کے دوران تلخ کلامی شدت اختیار کرگئی۔

اس پر ن لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ وہ اصولی طور پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف ہیں۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ دھاندلی کی روک تھام میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین مددگار نہیں لیکن جب یہ پیش کریں گے تو ہم اسے دیکھیں گے۔

دوسری پیپلز پارٹی سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بھی ای وی ایم کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.