وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، بھارتی حکومت نئی حد بندیوں سےمقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آواز دبانا چاہتی ہے۔
ایوان میں پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے 1948 سے کشمیر پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے، بھارت نے غیر قانونی طریقے سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کی ۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ، جنیوا کنونشنز کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے، مقبوضہ کشمیر میں اکثریت کو اقلیت میں بدلنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔
بلاول کاکہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ بلا کر سخت احتجاج کیا گیا، عالمی برادری کے سامنے مقبوضہ کشمیرکا معاملہ بار بار اٹھاتے رہیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایوان اس معاملے پر متفقہ قرارداد منظور کرے گا، پاکستان اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے ۔
Comments are closed.