bbw hookups app hookup Mansfield Center california hookup bar asian girls cctv grindr hookup tampa

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احسن اقبال کیلئے لندن میں ناشتہ کون لایا؟

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے لیے لندن میں ایک میزبان ناشتہ لے آیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر احسن اقبال نے پراٹھے اور لسی کے جگ کی تصویر شیئر کی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے تصویر کے ساتھ بیان بھی جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ لندن میں ایک میزبان ہوٹل میں پراٹھا اور لسی کا ناشتہ لے آئے، موج ہو گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ احسن اقبال نے اپنے پیغام میں ناشتہ لانے والے میزبان کا نام نہیں بتایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچے تھے، جن میں وفاقی وزیر احسن اقبال، مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، خواجہ آصف اور خرم دستگیر شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.