مقامی سطح پر سیمنٹ کی کھپت تاریخی عروج پر ہے، مہنگا خام مال انڈسٹری کے لیے چیلنج ہے۔
ترجمان آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق سیمنٹ مینوفیکچررز ایندھن اور توانائی اخراجات کے سبب عالمی سطح پر مسابقت کھو رہے ہیں اور تین ماہ میں پانچ مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے نقل و حمل کے اخراجات بڑھائے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ملک میں سیمنٹ کی مقامی طلب تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔
جنوری میں سمینٹ کی مقامی کھپت 40 لاکھ جبکہ جولائی سے جنوری کے دوران 2 کروڑ 76 لاکھ ٹن رہی۔ سات مہینوں میں سیمنٹ کی برآمدات 57 لاکھ ٹن جبکہ جنوری میں تقریباً 7 لاکھ ٹن رہی۔
ترجمان اے پی سی ایم اے کے مطابق کوئلے کی عالمی قیمتیں لاگت بڑھا رہی ہیں، مینو فیکچررز کو سیمنٹ کے خام مال کی بڑھتی قیمتوں کا چیلنج درپیش ہے۔
Comments are closed.