بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مقابلہ میرا اور گیلانی کا نہیں 2 پارٹیوں کا ہے: حفیظ شیخ

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹ کے امیدوار ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات میں مقابلہ میرے اور گیلانی کے درمیان نہیں 2 پارٹیوں اور اتحاد کے درمیان ہے۔

لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ عمران خان کی حکومت آئی تو ملک شدید بحران کا شکار تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات کو محدود کیا گیا، ابتدا پی ایم ہاؤس سے ہوئی، پچھلی حکومت میں ڈالر کے ریزرو آدھے سے بھی کم ہو گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے حفیظ شیخ کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آپ دوست ہیں مکمل تعاون کروں گا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹ امیدوار نے کہا کہ بنگلا دیش اور بھارت کی برآمدات کم اور پاکستان کی بڑھ رہی ہیں، کوئی بھی ملک خوشی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا۔

حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ میں نے یوسف رضا گیلانی کی وزارتِ عظمیٰ کے دوران ان کے ساتھ کام کیا ہے، ہماری خواہش ہے کہ سینیٹ انتخابات شفاف طریقے سے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے کچھ کرنا چاہتی ہے، کوئی بھی ملک اپنی مرضی سے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاتا۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹ کے امیدوار  نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم ہاؤس نے ملکی معیشت مستحکم کرنے کیلئے بہت سے سخت فیصلے بھی کیئے، پاکستان کو پائیدار بنیاد پر مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ دنیا بھر کی برعکس پاکستان کی برآمدات بڑھ رہی ہیں، ہماری خواہش ہے کہ سینیٹ الیکشن صاف اور شفاف ہوں، الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت نہ ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.