محکمہ خوراک پنجاب نے مفت آٹا اسکیم کے دوران 18 لاکھ تھیلے غائب ہونے کی رپورٹ طلب کرلی۔
لاہور، قصور، شیخو پورہ اور ننکانہ صاحب میں مفت آٹے کے تھیلے مبینہ طور پر غائب ہوئے۔
رمضان المبارک میں مفت آٹا اسکیم میں مبینہ خرد برد کے معاملے میں کمشنر لاہور نے 4 ڈی سیز کو فوری انکوائری کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی۔
محکمہ خوراک حکام کے مطابق قصور میں مبینہ طور پر غائب 2 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلوں کی تلاش جاری ہے۔
حکام کے مطابق شیخوپورہ سے مبینہ طور پر ڈیڑھ لاکھ اور ننکانہ صاحب میں آٹے کے مبینہ طور پر 50 ہزار تھیلے غائب ہوئے ہیں۔
محکمہ خوراک کے حکام کے مطابق لاہور ڈویژن میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا آٹا غائب ہوا۔
حکام کے مطابق مفت آٹا اسکیم والے 100سے زائد آٹے کے ٹرکوں کی تلاش جاری ہے۔
ذرائع محکمہ خوراک کے مطابق لاہور سے مبینہ طور پر غائب ہونے والے آٹے کی قیمت 13کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔
حکام کے مطابق ڈیٹا انٹریز میں آٹے کی تقسیم میں واضح فرق دیکھا گیا ہے، معاملات کی تحقیقات کے بعد صورتحال واضع ہوجائے گی۔
حکام محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق اگر مفت آٹا اسکیم میں کوئی ملوث ہوا تو سخت کارروائی ہوگی۔
Comments are closed.