بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مفتاح کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کی درخواست دائر

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی سے مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے این اے 249 کراچی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کی درخواست الیکشن کمیشن آف پاکستان میں دائر کر دی۔

سیاسی جماعتوں کے بائیکاٹ کے باوجود الیکشن کمیشن کے عملے نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کر دی۔

مسلم لیگ نون کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر کے نام دائر کی گئی درخواست میں کہا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز نہیں دکھا رہا۔

انہوں نے درخواست میں کہا ہے کہ کاؤنٹر فائلز بھی نہیں چیک کی جا رہیں، صرف درست اور ضائع ہونے والے ووٹ چیک کرائے جا رہے ہیں۔

مفتاح اسماعیل نے اپنی درخواست میں چیف الیکشن کمشنر سے استدعا کی ہے کہ آر او کو ضروری ہدایات تک دوبارہ گنتی کا عمل روکا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.