بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مفتاح  اور ڈار کی لڑائی  نے آئی ایم ایف پروگرام  میں مزید پیچیدگیاں پیدا کردیں،فواد چوہدری

 اسلا م آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چو ہدری نے کہا ہے کہ  مفتاح اسماعیل  اور اسحق ڈار کے متضاد بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پرمزید پیچیدگیاں پیدا کردیں ۔ 

سماجی رابطے کمی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحق ڈار کے متضاد بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام پرمزید پیچیدگیاں پیدا کردیں،یہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے۔آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں ہیں اور جن کے پاس ہیں ان کو اپنے کام کا پتہ نہیں،وزارت آئی ٹی سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نیب کیسز ختم کرنے کا کام مہارت سے جاری ہے ،چوری اور ڈکیتی کیسز کنارے لگا ئے جارہے ہیں اور دھڑا دھڑ بریت ہو رہی ہے۔

You might also like

Comments are closed.