بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سائفر قانونی اور آئینی معاملہ ہے ،اس کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد :وفاقی وزیر نشریات و اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سائفر قانونی او رآئینی معاملہ ہے ،اس کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے ،آڈیو میں اعتراف جرم کیاگیا  ہے، کہاگیا کہ کھیلنا ہے، منٹس میں تبدیل کرنی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ عمران خان نے جن سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالا اس کا حساب دینا ہوگا، عمران خان نے کہا نوازشریف بھاگ گئے ،جو لوگ بھاگ جاتے ہیں وہ بیٹی کا ہاتھ پکڑ کرواپس نہیں آجاتے ، عمران خان کہتے ہیں نوازشریف این آر او کے تحت آرہے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات  نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ بنا، مخالفین کے خلا ف مقدمات چلائےگئے، عمران خان کو آج ڈر کیوں لگ رہا ہے،عمران خان اقتدار میں بیساکھیوں سے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ بلانے کا انتظام کیا جاتا ہے، وزیر خارجہ اور وزرا کو بلایا جاتا ہے، کہاگیا ملک کو حقیقی آزادی دینی ہےکہا گیا منٹس تو ہم نے بنانے ہیں، تھریٹس اور سازش کا لفظ استعمال کریں گے، 28ستمبر والی آڈیو کے بعد کی آڈیو میں کہا گیا کہ سائفر کی جگہ خط کہنا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  اگر کسی نے ملک کے خلاف اتنی بڑی سازش کی تھی تو نام کیوں نہیں لینا، عمران خان کو پتہ تھا ملکی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں،قومی سلامتی کے سنگین معاملے کو سیاست کی نذر کیاگیا  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اب کیا چاہتے ہیں ، کن کو چوکیدار کہہ رہے ہیں ؟عمران خان نے عوام کو بے وقوف بنایا،سائفر کو سیاست کی نذر کیا، کابینہ میں اس پر تفصیلی بحث ہوئی ہےقومی مفادات سے کھیلا ہے،سیکریٹ ایکٹ کے تحت سائفر کوئی دیکھ نہیں سکتا ،عمران خان کہتے ہیں سائفر کہاں گیا کچھ معلوم نہیں ہے ،عمران خان کہتے رہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی،خود  ملک کی تقدیر سے کھیل رہا ہے۔

You might also like

Comments are closed.