وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ لون اسکیم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ساتھ میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ لون اسکیم سے متعلق میٹنگ منعقد کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کے لیے اسکیم جاری رہے گی، جن کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، ایسے لوگ بھی اسکیم میں شامل ہیں، جو ایڈوانس رقم ادا کر چکے ہیں۔
وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ بینکوں سے بھی کہیں گے کہ وہ شرح سود کم کریں، اسکیم کی تشکیل نو پر بھی کام جاری ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرا گھر میرا پاکستان ہاؤسنگ لون اسکیم کو سستا اور زیادہ وسیع بنایا جائے گا، نظرثانی اسکیم جلد متعارف کرا دی جائے گی۔
Comments are closed.