بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمران خان نے بطور وزیراعظم آئین توڑا اپنے لیے سزا بھی تجویز کریں، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم آئین توڑا، وہ اپنے لیے سزا بھی تجویز کریں، اب یہ کس منہ سے بورس جانسن کے حوالے دیتے ہیں؟

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آخر ممنوع فنڈنگ کس کے ایجنڈے پر آتی ہے؟ عمران خان انتشار کی سیاست کر رہا ہے، عمران خان ملک کو سری لنکا بنانے کے نعرے لگا رہا ہے، یہ کروڑ ڈالر کے ممنوع فنڈنگ سے سوشل میڈیا کے ذریعے انتخابی عمل ہائی جیک کرنے کے ایجنڈے پر ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ چوہدری شجاعت کے ٹکٹ پر ق لیگ کے نمائندے جیتے تھے، دہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 15 ہزار سوشل میڈیا ایکٹوسٹ 25 ہزار روپے پر بھرتی کیے جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اور اتحادی جماعتوں نے مخدوش معاشی حالات میں ایک ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ عمران خان تم پاکستان کی معیشت کے تباہی کے ذمہ دار ہو، ہمارے آنے سے پہلے معیشت کو کھنگال کر کے چھوڑا تھا، آج کس منہ سے عمران خان معیشت کی زبوں حالی کا ذکر کرتے ہیں، عمران خان کس منہ کے ساتھ عوام کے سامنے مہنگائی کا رونا روتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.