قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے بھارتی ٹیم کے قائد روہت شرما کو کپتانی چھوڑ دینے کا بڑا مشورہ دیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان سمیت آل راؤنڈر عماد وسیم نے مہمان حنا الطاف کے ساتھ شرکت کی۔
جشن کرکٹ میں معین خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم بھارت کو کم ٹوٹل پر محدود کرنے میں کامیاب ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ انگلش ٹیم نے پورے میچ میں بھارت پر دباؤ برقرار رکھا، سوریا کمار یادیو بھی رنز نہیں کرسکے۔
معین خان نے کہا کہ دیگر ٹیمیں بہت بہتری لائیں،پاکستان نے کرکٹ میں زیادہ انویسٹ نہیں کیا، جبکہ کرکٹ کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر کرنےکی ضرورت ہے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے مگر اُس سےڈرنا نہیں چاہیے۔
پروگرام میں موجود آل راؤنڈر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ اس وکٹ پر بھارت کا یہ ٹوٹل کم تھا، 200 کے قریب رنز کرنا چاہیے تھے۔
عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بھارت اپنےکھیلنے کا اسٹائل تبدیل کرے ورنہ آئندہ مشکل ہوگی۔
Comments are closed.