کراچی: وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کے مسائل امپورٹ کم کرنے سے حل ہو گئے ہیں۔ اب حکومت 3 ماہ تک امپورٹ نہیں بڑھنے دے گی۔
کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان نادہندہ ہونے کے قریب تھا اور آئی ایم ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔ مشکل فیصلے کرکےملک کو ڈیفالٹ سے بچایا ۔ اب 3 ماہ تک امپورٹ نہیں بڑھنے دیں گے اور اس دوران کوئی حکمت عملی نکالیں گے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ دوست ملک بھی آئی ایم ایف سے معاہدے کےلیے کہہ رہے تھے۔ دوست ممالک انتظارمیں ہیں کہ آئی ایم ایف پیکیج دےتووہ امداددیں۔ ملک میں آنے والے ڈالر زیادہ اور جانےوالےکم تھے،اس لیےڈالرکی قیمت کم ہوئی۔
وزیرخزانہ نے تسلیم کیا کہ مجبوری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا پڑیں اوریہ قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ ہمیں اس سال بجٹ خسارہ کنٹرول کرناہے، ہمارے پاس30 دن کا ڈیزل، 25 دن کا پیٹرول6 ماہ کا فرنس آئل موجود ہے۔
Comments are closed.