جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

معیشت پر پاکستانی صارف کا اعتماد عالمی اوسط سے پھر کم

ملکی معیشت پر پاکستانی صارف کا اعتماد عالمی اوسط سے ایک بار پھر کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سرمایہ کاری اور مستقبل میں اہم خریداریوں پر غیر یقینی کا اظہار کردیا ۔

اپسوس نے پاکستانی عوام کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کیا ۔ سروے کے مطابق 82 فیصد پاکستانیوں نے گھر یا گاڑی جیسی اہم خریداری کے بارے میں پُراعتماد نہ ہونے کا کہا جبکہ 80 فیصد نے مستقبل میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے شک و شبہےکا اظہار کیا ۔

سروے کے مطابق 79فیصد پاکستانیوں نے اپنے ، اپنی فیملی اور دیگر افراد کے روزگار جانے کے خوف کا اظہار بھی کیا ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.