بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

معلوم ہوا ہے سندھ کے ایم پی ایز پر ایف آئی آرز درج کی جائیں گی، خرم شیر زمان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے پیپلز پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے یہ سندھ کے ایم پی ایز کے خلاف ایف آئی آرز  درج کریں گے۔

 کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ ہم عمران خان کی تقریر دکھانا چاہیں تو پولیس پہنچ جاتی ہے، ہر جماعت کا جمہوری حق ہے کہ وہ احتجاج کرے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ آغا سراج درانی صاحب کیا آپ بھی آصف زرداری کے دباؤ میں آگئے؟ کریمنلز آپ کے دائیں بائیں کھڑے ہیں، پورا پاکستان عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت سندھ عوام کو سہولتیں دینے میں ناکام ہوگئی ہے، سندھ کی صورت حال یہ ہے کہ پینے کا صاف پانی نہیں، صوبہ سندھ میں کتا کاٹ لے تو اینٹی ریبیز کی ادویات نہیں ملتیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، عمران خان کی مقبولیت دیکھ کر یہ خوفزدہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی صوبہ سندھ میں کچھ اضلاع کی جماعت رہ گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.