پاکستان کے معروف یوٹیوبر معاذ صفدر کے بھائی کو ڈاکوؤں نے پاسپورٹ اور رقم سے محروم کردیا، وہ عمرے پر جانے کی تیاری کررہے تھے۔
معاذ صفدر نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے ساتھ بہت برا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ڈاکو میرے بھائی سے پیسے اور پاسپورٹ چھین کر لے گئے ہیں۔
معاذ صفدر نے بتایا کہ ان کا بھائی شاذ گھر سے باہر گیا تھا، اس کے پاس پیسے اور پاسپورٹ بھی تھا، اس نے گاڑی گھر سے باہر کھڑی کی، کہ اچانک موٹر سائیکل پر دو ملزمان آئے اور اس سے ساری چیزیں چھین کر لے گئے۔
یوٹیوبر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ ہماری آج رات کی فلائٹ تھی اور ہمیں عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہونا تھا، مگر شاید ہم اس واردات کے بعد عمرہ ادا نہیں کرسکیں گے۔
معاذ صفدر نے ڈکیتی کی واردات پر حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکوؤں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ آپ بے شک پیسے رکھ لیں مگر پاسپورٹ اور ٹکٹ ہم تک پہنچا دیں تاکہ ہم عمرہ ادا کرسکیں۔
یاد رہے کہ معاذ صفدر نے اپنے یوٹیوب چینل پر بھی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی، جس میں انہوں نے عمرے کی ادائیگی کے لیے روانگی سے متعلق بتاتے ہوئے خریداری کے بارے میں وی لاگ بھی بنایا تھا۔
Comments are closed.