معروف کالم نگار، استاد اور شاعر ڈاکٹر اجمل نیازی کو لاہور میں سپردِ خاک کردیا گیا۔ نمازِ جنازہ میں ادب، صحافت اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
ڈاکٹر اجمل نیازی گزشتہ روز 75 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی سمیت کئی سیاسی شخصیات نے ممتاز شاعر ڈاکٹر اجمل نیازی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر اجمل خان نیازی کو حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔
Comments are closed.