بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومتی ارکان نے نیپرا رپورٹ کو ماننے سے انکار کردیا

حکومتی اراکین مسلسل نیپرا رپورٹ کو ماننے سے انکار کررہے ہیں جبکہ وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے نیپرا رپورٹ کے اعداد و شمار مسترد کر دیے۔

نیپرا نے اپنی رپورٹ میں ایل این جی پلانٹس کم استعمال کرنے کی نشاندہی کی تھی اور بتایا کہ ایل این جی پلانٹس کے کم استعمال کی وجہ سے مہنگی بجلی پیدا ہوئی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان کے میزبان شہزاد اقبال نے جب یہ حقائق ترجمان وزیر خزانہ کے سامنے رکھے تو انہوں نے نیپرا رپورٹ کے اعداد و شمار پر بات کرنے کے بجائے اپنے اعداد و شمار بتا دیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.