بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

معروف کاروباری سینٹر ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی

کراچی میں اولڈ سٹی ایریا کے مصروف ترین کاروباری علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر آئی ٹی کے کاروبار کے مرکز ٹیکنو سٹی میں آگ لگ گئی۔

 فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی مختلف سینٹرز سے 6 فائر بریگیڈ اور فائر فائٹر روانہ کر دیے گئے ہیں۔

 پولیس کے مطابق آگ ٹیکنو سٹی کی چھٹی منزل پر لگی ہے جسے بجھانے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ سے متصل حسرت موہانی روڈ سے گاڑیوں کی آمد و رفت بند کر دی گئی ہے جبکہ عمارت کو خالی کروایا جا رہا ہے۔

 فائر بریگیڈ حکام کے مطابق شہر بھر میں فائر سینٹر کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور مزید چار گاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.