جمعہ30؍محرم الحرام 1445ھ18؍اگست 2023ء

معاشرے میں مذہبی انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ معاشرے میں انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

نگراں وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں مذہبی انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ قدامت پسند رجحانات کی حوصلہ شکنی کریں گے۔ ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی۔ اکثریت کو اقلیت کا خیال رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ریاست کو کمزو ربنانے کی کوشش کی گئی تھی، ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف بغیر کسی امتیاز کے قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔

نگراں وزیراعظم  کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بحالی اور اس کی راہ  میں درپیش مسائل کے حل کے لیے بہترین اقدامات کریں گے۔ نگراں حکومت کی ٹیم بہترین ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اللہ ہمیں سرخرو کرے گا۔ انہوں نے نگراں ٹیم پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے۔ملکی اور غیر ملکی سطح پر کیے گئے وعدوں کو پورا کریں گے۔

انوار الحق کا کڑ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان زرعی اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے۔رول آف آرڈر ہی سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی ہو سکتی ہے۔ قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن پر عمل ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔

You might also like

Comments are closed.