پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں اے ایس آئی کی جانب سے خاتون سے مبینہ زیادتی کی تحقیقات جاری ہیں۔
مظفر گڑھ پولیس کے مطابق زیادتی کا شکار خاتون اور گرفتار اے ایس آئی امتیاز سہرانی کا موبائل ڈیٹا پولیس نے حاصل کر لیا ہے۔
مظفر گڑھ پولیس نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اور ملزم کو آج فرانزک ٹیسٹ کے لیے لاہور بھیجے جانے کا امکان ہے۔
وا ضح رہے کہ کوٹ ادو میں 24 نومبر کو اےایس آئی اور 3 اہلکاروں نے مبینہ طور پر خاتون سے زیادتی کی تھی۔
گزشتہ وز زیادتی کے الزام میں گرفتار کیئے گئے اے ایس آئی امتیاز سہرانی کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
مظفر گڑھ کی عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔
مظفرگڑھ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، خاتون اور ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔
Comments are closed.