وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم نے مظفر گڑھ میں بچوں کی جیل میں بچے سے زیادتی کے معاملہ کی انکوائری کی، وہاں بچے کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مسائل حل کرنے کے لیے پنجاب کی تمام جیلوں کا وزٹ کررہا ہوں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جیلوں میں قید 1100عمر رسیدہ افراد کی کورونا ویکسین کے لیے محکمہ صحت کو خط لکھا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عدنان کے ٹیکوں اور مریم نواز کے ٹوئٹس نے نواز شریف کو اس نہج پر پہنچایا۔
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ مریم صفدر کو اب پاپا یاد آرہے ہیں۔
Comments are closed.