مظفر گڑھ کے علاقے محمود کوٹ میں ایک شخص کے کان اور ناک کاٹ دی گئی، متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ محمود کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شک تھا کہ متاثرہ شخص کے اس کی بیوی سے تعلقات ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.