بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مظفرگڑھ؛ لیڈی سب انسپکٹر نے وائرل ویڈیو کو جھوٹا قرار دے دیا

مظفرگڑھ کی لیڈی سب انسپکٹر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو جھوٹا قرار دے دیا۔

خاتون سب انسپکٹر نے کہا کہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون وہ ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔

انہوں نے  کہا کہ ویڈیو تھانہ سٹی کے اندر کی ہے جتنی بھی پولیس افسران ہیں وہ گاؤن استعمال کرتی ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون وہ نہیں ہیں۔

اس سے پہلے سامنے آنے والی سی سی ٹی وی ویڈیو میں تھانہ سٹی کے باہر کھڑی ملزم کی کار میں ایک خاتون کو بیٹھتے دیکھا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.