مظفرآباد میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیشِ نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے تعلیمی ادارے 10 مئی تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ کشمیر، میڈیکل کالج 50فیصد حاضری کے ساتھ انتظامی معاملات کیلئےکھولنے کی اجازت ہوگی۔
ضلع میں سرکاری و نجی اسکول، ٹیوشن سینٹر 26اپریل سے10مئی تک بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتہ اتوارکو بند رکھی جائے گی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.