
برطانوی ریل یونین نے اپنے مطالبات کے حق میں مزید ہڑتالوں کا اعلان کر دیا ہے۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق آر ایم ٹی یونین کے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ 48 گھنٹوں کی 4 ہڑتالیں 13، 14، 16 اور 17 دسمبر کو ہوں گی، جس کے بعد 6 اور 7 جنوری کو بھی ہڑتالیں کی جائیں گے۔
جنرل سیکرٹری آر ایم ٹی مک لنچ نے کہا کہ ہڑتالیں واضح پیغام دیں گی ہم ملازمتوں کے تحفظ، تنخواہ اور کام کے حالات سے متعلق اچھی ڈیل چاہتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آر ایم ٹی کے 40 ہزار سے زائد ورکر ہڑتال میں حصہ لیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ریل نیٹ ورک کے علاوہ 14 ریل کمپنیوں کے ورکرز نے بھی گزشتہ ہفتہ ہڑتال کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ ہڑتال والے دن ریل کا پہیہ جام رہے گا، مسافروں کو کرسمس کے موقع پر مشکلات درپیش ہوں گی۔
آر ایم ٹی نے کہا کہ 18 دسمبر سے 2 جنوری تک اوور ٹائم بھی نہیں کیا جائے گا۔
Comments are closed.