جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

مصر میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں، 32 افراد ہلاک، 66 زخمی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں دو ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حادثے میں 32 افراد ہلاک جبکہ 66 زخمی ہوگئے، حادثے میں ٹرین کی کئی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

ریلوے حکام نے بتایا کہ حادثہ ٹرین روکنے کے لیے ہنگامی چین کھینچنے کےباعث ہوا۔

انھوں نے کہا کہ حادثہ ٹرین اچانک رکنے سے اس وقت ہوا جب پیچھے سے آنے والی ٹرین  اس کھڑی ہوئی ٹرین سے ٹکرا گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.