بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مصری صدر اور اسرائیلی وزیراعظم آج شرم الشیخ میں ملاقات کریں گے

مصری صدر  عبدالفتح السیسی اور اسرائیلی وزیراعظم بینٹ آج شرم الشیخ میں ملاقات کریں گے۔

قاہرہ سے عرب میڈیا کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مصری صدارتی ترجمان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ امور کے علاوہ مجوزہ مشرق وسطیٰ امن منصوبے پر بات بھی کریں گے۔

گزشتہ 10 برس میں اسرائیل کے کسی بھی وزیراعظم کا مصر کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.