پیر3؍ جمادی الاوّل 1444ھ28؍نومبر2022ء

مصری شہری نے بیٹی کی شادی کی تقریب میں بیوی کو طلاق دے دی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کے موقع پر عجیب و غریب قدم اٹھاتے ہوئے مہمانوں کے سامنے اپنی بیوی کو طلاق دے دی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصری شخص  نے شادی ہال میں اپنی بیٹی کو مبارکباد دینے کے لیے مائیکرو فون ہاتھ میں لے کر غیر متوقع طور پر اپنی بیوی کو طلاق دے ڈالی۔

اس موقع پر اس نے کہا  کہ دلہن کو مبارک ہو، جہاں تک دلہن کی ماں کا تعلق ہے، اسے تین طلاقیں دیتا ہوں اور وہ ہال سے اپنے خاندان کے گھر چلی جائے۔

سوشل میڈیا پر دلہن کے والد کے اس عمل کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.