وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے بجٹ سے 2 روز قبل بڑی خوشخبری سنادی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پیٹرول کی قیمت مزید کم ہوگی۔
انہوں نے ترکمانستان اور آذربائیجان سے تاپی معاہدے کے نتیجے میں گیس کی قیمت کم ہونے کی خوشخبری سنائی۔
وزیر مملکت نے مزید کہا کہ قانون سے ماورا کوئی چیز نہیں کی جائے گی، قانون میں وضاحت ہے کون سے مقدمے کون سی عدالت میں چلنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر واویلا مچایا جارہا ہے، یہ کون سے ہیومن رائٹس ہیں کہ کسی کا بھی گھر جلادیں۔
Comments are closed.