بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مصباح و شاہین کی ماسک پہننے کی تصویر پر شائقین کے دلچسپ تبصرے

پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ کے دورے پر گئی ہوئی ہے، ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کورونا وائرس کی ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے ماسک پہنے ہوئے تھے، جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹیم کے کھلاڑیوں کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقا میں پہلا ٹریننگ سیشن ہوا، کھلاڑیوں نے فزیکل مشقوں کےعلاوہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز بھی کیں۔

سوشل میڈیا صارفین میں کسی نے قومی ٹیم کے اس اقدام کی تعریف کی تو کسی نے طنز کیا جبکہ ایک صارف نے تو ٹیم کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے آفیشل ماسک نہ پہنانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو پھٹا ہوا ماسک کیوں دیا، جبکہ مصباح الحق کو 20 روپے والا ماسک دے دیا گیا ہے۔

ایک صارف نے ٹیم کی جانب سے ماسک پہننے کی تعریف کی تو دوسرے صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم نے پاکستانی ٹیم کے آفیشل لوگو والا ماسک کیوں نہیں استعمال کیا۔

سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ شاہین شنواری نے الٹا ماسک پہنا ہوا ہے

جنوبی افریقہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، قومی کھلاڑیوں کا سینچورین میں دوسرا ٹریننگ سیشن آج شروع ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.