مشیرِ کھیل پنجاب وہاب ریاض نے اپنے مستقبل کے حوالے سے چیزوں کو واضح کردیا۔
مشیرِ کھیل پنجاب بننے کے بعد وہاب ریاض ذمے داریوں اور کام کے باوجود کرکٹ سے دور نہ رہ سکے۔
وہاب ریاض نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باقاعدگی سے ٹریننگ کا آغاز کردیا اور وہ مقامی جِم میں ورزش بھی کر رہے ہیں۔
وہاب ریاض نے کہا ہے کہ دفتر آنے سے قبل ٹریننگ کرتا ہوں، میں صبح جِم میں ٹریننگ کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ اور بیٹنگ کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کے بعد پھر اپنے دفتری امور سر انجام دیتا ہوں، میں کرکٹ سے دور نہیں رہ سکتا اس لیے ٹریننگ کرتا ہوں۔
وہاب ریاض نے کہا کہ مشیر کھیل بننے کا مقصد کھلاڑیوں اور کھیلوں کے لیے کچھ کرنا ہے، کرکٹ تو جب تک فٹ ہوں کھیلتا رہوں گا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ میں اس برس لیگز میں حصہ لوں گا۔
Comments are closed.