پاکستان کے طویل القامت شخص نصیر سومرو نے کہا ہے کہ بہت مشکل سے زندگی گزار رہا ہوں، سندھ حکومت نے اب تک کوئی مدد نہیں کی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں نصیر سومرو نے کہا کہ آج سے پہلے لگتا تھا سندھ کا بیٹا نہیں ہوں، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کا مشکور ہوں کہ وہ یہاں آئے اور تعاون کا اعلان کیا۔
نصیر سومرو نے مزید کہا کہ علاج پر ہزاروں روپے ماہانہ خرچ ہوتا ہے، جو مہنگائی میں پورا نہیں ہو رہا، بجلی جانے پر آکسجن بند ہو جاتی ہے، بہت تکلیف ہوتی ہے۔
Comments are closed.