حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بلاک کردیا گیا۔
مشعال ملک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر سے آگاہ کیا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اُٹھانے پر ان کے اظہارِ رائے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’بھارتی قبضے میں رہنے والے میرے مظلوم لوگوں اور جیل میں بند شوہر حریت رہنما یاسین ملک کےلیے آواز اٹھانے پر بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں میرا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کر دیا گیا ہے!‘
مشعال ملک نے یاسین ملک کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صحت پر بھارتی ہائی کمیشن سے احتجاج کرنے پر پاکستان کی وزارت خارجہ کی بھی تعریف کی ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین بھی بھارتی حکومت پر مشعال ملک کے اکاؤنٹ کو بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں بلاک کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔
Comments are closed.