جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

مس کنڈکٹ پر ہٹایا گیا ڈی ایس پی 24 گھنٹے کے اندر عہدے پر بحال

کراچی میں مس کنڈکٹ پر ہٹائے گئے ڈی ایس پی کو  24 گھنٹے کے اندر عہدے پر واپس بحال کردیا گیا۔

ڈی ایس پی میمن گوٹھ جاوید عباس عہدے پر واپس آگئے، ڈی ایس پی میمن گوٹھ جاوید عباس کو گزشتہ روز عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

ہٹائے جانے کے 24 گھنٹے کے اندر جاوید عباس کو واپس میمن گوٹھ پوسٹ کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی جاوید عباس کی مس کنڈکٹ رپورٹ آئی جی سندھ کو بھیجی گئی تھی، آئی جی سندھ نے کراچی پولیس چیف کو حکم دیا کہ جاوید عباس کو ہٹایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر اعلیٰ شخصیت کی ناراضی پر جاوید عباس کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن واپس لیا گیا۔

جاوید عباس پر چنوں ماموں کے ساتھ مل کر لینڈ گریبنگ کے سنگین الزامات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.