اتوار2؍جمادی الاوّل 1444ھ27؍نومبر 2022ء

مسلم لیگ ن کے پچھلے دور میں روزگار کے مواقع پیدا کیے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پچھلے دورِ حکومت میں پاکستان یوتھ پروگرام کا آغاز کیا گیا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے۔

اسلام آبا د میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان یوتھ پروگرام میں نوجوانوں کو زیرو ٹیکس پر مراعات دی گئیں، پروگرام میں نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے جیسے منصوبے شامل تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ چھوٹے کاروباروں میں نوجوانوں کو سہولتیں بھی فراہم کی گئیں، پچھلی حکومت نے اس پروگرام کا نام بدل کر کامیاب جوان پروگرام رکھ دیا۔

 جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ 20 فیصد لوگ ریکوزیشن جمع کروادیں تو اسمبلی نہیں توڑی جا سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے چارٹر آف اکانومی کے وژن سے تمام ادارے مضبوط ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی 66 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.