بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسلم لیگ ن کے رہنما مولانا غیاث الدین کے بیٹے پر فائرنگ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین کے بیٹے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق پنجاب کے علاقے شکر گڑھ میں مولانا غیاث الدین کے بیٹے زید بن غیاث کو مخالفین کی جانب سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زید بن غیاث کو فائرنگ سے قبل تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ میڈیکل رپورٹ آنے پر مزید کارروائی کی جائے گی 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.