مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کہتی ہیں کہ مسلم لیگ ن جب چاہے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لاسکتی ہے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس امجد باجی مانگے تانگے کی حکومت کا شیرازہ بکھرنے کا وقت آگیا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک کا خواب دیکھنے والوں کی اپنی جماعت میں فارورڈ بلاک بننے والاہے۔
اُنہوں نے کہا کہ خرم لغاری نے 5 مزید حکومتی ارکان کے ساتھ بزدار سرکار سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا، یہ وہی لوگ ہیں جنہیں جہانگیر ترین کے جہاز میں بٹھا کر بنی گالہ پہنچایا گیا تھا۔
عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ اب ان کے جہاز سے اترنے کا وقت ہو چکا ہے، پنجاب میں حکومت کے 20 باغی ارکان کا گروپ پہلے سے موجود ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ عثمان بزدار ہمارے لوگ توڑے توڑتے اپنے ارکان کی حمایت بھی کھوتے جارہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ چینی،گندم ،ادویات کے ڈاکے مارنے والے آج اپنے گناہ بھی ہمارے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔
Comments are closed.