مسلم لیگ ن یوتھ جاپان کے سابق صدر اور سینئر رہنما علی افضل کلیار کی جانب سے مسلم لیگ (ن) جاپان کے چئیرمین ملک یونس کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
جس میں اوورسیز لیگی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی، جن میں مسلم لیگ ن کینڈا کے صدر سہیل وڑائچ ، سینئر نائب صدرمسلم لیگ عنصر گجر، مسلم لیگ ن جاپان کے جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ ایشیا شیح ذوالفقار، مسلم لیگ ن اور حلقہ پی پی 51کے کارکنان و عہدیداران شامل ہیں۔
علی افضل کلیار کی جانب سے پی پی 51 میں سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
تقریب کے مہمان خصوصی اوورسیز پاکستانی مسلم لیگ ن جاپان کے چیئرمین ملک یونس اور صدر مسلم لیگ ن (کینیڈا ) سہیل وڑائچ تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب مستنصر علی گوندل ایڈوکیٹ،چوہدری انصر گجر سینئر نائب صدر پی ایم ایل جاپان ،شیری گورائیہ،قمر بٹ ، ملک فرحان پپو ،شاہد منیر کلیار ،جنید ظفر کلیار،حاجی ندیم ،شیخ ذوالفقار ظہیر اشرف چہیل,سید مزمل شاہ،عرفت حبیب واہلہ،شیر افگن شاہ ،صابر گجر اسد علی چیمہ،سفیان گجر و دیگر شامل تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علی افضل کلیار نے کہا کہ جبر کا دور ختم ہو چکا ہے اب الیکشن میں مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر عوام کی محرومیاں دور کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں پی ٹی آئی نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا تھا۔چوہدری مستنصر علی گوندل نے کہا کہ پنجاب میں لوٹ مار کو جو میلہ لگا تھا اب کے بار عوام انہیں مسترد کر دیں گے۔
مسلم لیگ ن جاپان کے چیئرمین ملک یونس اور کینڈا کے صدر سہیل وڑائچ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی جان چکے ہیں کہ عمران خان نے صرف مداری لگا رکھی تھی اس کے پاس ملکی مسائل کا کوئی حل موجود نہ ہے۔
تقریب کے اختتام پر ملک یونس کے جاپان میں دوبارہ چیئرمین منتخب ہونے پر انہیں مبارکباد دی گئی جب کہ علی افضل کلیار نے مہمانوں کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔
Comments are closed.