وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکا ڈالا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وزیراعلیٰ پنجاب نے جنوبی پنجاب کو اصل حق دیا، جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا سنگ بنیاد تحریک انصاف حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کو نعروں سے بہلانے والے بہروپیے لیڈروں کی سیاست ہمیشہ کے لیے دفن ہو چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نام نہاد لیڈر جنوبی پنجاب کے فنڈ بھی چوری کرتے رہے ہیں، ان لوگوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو کھوکھلے نعروں کا لالی پاپ دیا ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام نے انتخابات میں چوروں، لٹیروں، ڈاکوؤں کو ووٹ کی طاقت سے بھگایا ہے۔
Comments are closed.