مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ الیکشن جیت چکے تھے، 80 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج بدلے گئے، انہوں نے این اے 249 کا نتیجہ چیلنج کرنےکا اعلان کردیا۔
رہنما نون لیگ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دے دی ہے، 15 پولنگ اسٹیشنز کےفارنزک آڈٹ تک نتائج تسلیم نہیں کریں گے۔
لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا این اے 249 کے ضمنی الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ نتائج پر پولنگ ایجنٹ کےدستخط بھی نہیں، ابہام پیدا ہوا،یہاں بھی ڈسکہ والی بات، ووٹ غائب اور پریذائیڈنگ افسر بھی غائب۔
حلقے سے نون لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل بولے کہ جب تک 15 پولنگ اسٹیشنز کا فارنزک آڈٹ نہیں ہوتا، رزلٹ تسلیم نہیں کریں گے۔
دوسری جانب نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ این اے 249 میں نون لیگ سے الیکشن چرا لیاگیا، یہاں بھی دھند چھا گئی تھی کہ عملہ اتنی تاخیر سے پہنچا؟ ہمیں بےوقوف سمجھ رکھا ہے کیا؟
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو اس کو قانون کے مطابق سنا جائے گا، دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا، تمام فیصلے میرٹ پر ہوں گے۔
Comments are closed.